Honda Civic 2016 Specifications & Price In Pakistan

لاہور(نیوزڈیسک)ہنڈا سوک 2016 ماڈل پاکستان میں لانچ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مشہور کار ساز کمپنی ہنڈا کی جانب سے سوک 2016 کا ماڈل پاکستان میں لانچ کر دیا گیا ہے۔ سوک 2016 کا ماڈل اب ہنڈا کے تمام شو رومز پر فروخت کیلئے موجود ہے۔ ہنڈو سوک 2016 کے ماڈل نے مارکیٹ میں آتے ہی دھوم مچا دی ہے۔ ہنڈا پاکستان کی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس ماڈل کی باقائدہ فروخت اگست کے پہلے ہفتے سے شروع کر دی جائے گی۔ ہنڈا نے پاکستان میں نیا ماڈل متعارف کروا دیا ہے۔ جس کی ایڈوانس بکنگ بھی شروع ہو گئی۔ ہنڈا سوک ماڈل 2016ء کی تصاویر بھی سامنے آ گئی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق بیسک ماڈل 1.8آٹو گاڑی کی قیمت 27لاکھ ہے جبکہ ٹربو ورژن گاڑی کی قیمت 33لاکھ مقرر کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ ہنڈا سوک کے نئے ماڈل کا پاکستانیوں کو شدت سے انتظار تھی اور عوام کی بڑی تعداد نے گاڑی خریدنے کیلئے کمپنی سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گاڑی کے 1.5 آٹومیٹک ماڈل کو بھی ساتھ ہی متعارف کرایا جائے گا۔ فی الحال اسکی قیمت کے بارے میں معلومات سامنے نہیں آئیں۔